• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو بیسک میڈیکل سائنسز میں ایم فل پروگرامز کے آغاز کے لیے ایچ ای سی کی منظوری حاصل

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے ایناٹومی، فزیالوجی اور بایو کیمسٹری میں ایم فل پروگرامز کے آغاز کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جو سال 2025 کے آخر میں شروع ہوں گے۔ یہ منظوری جامعہ کے لیے ایک اہم تعلیمی سنگِ میل ہے ،جو پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ان نئے پروگرامز کا مقصد تحقیقاتی صلاحیت میں اضافہ، فیکلٹی کی پیشہ ورانہ ترقی، اور مستقبل کے طبی ماہرین کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس پیش رفت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن (ستارہ امتیاز) نے پروفیسر اظہر مغل، ڈین بیسک میڈیکل سائنسز، اور پروفیسر امبرین عثمانی، پرنسپل سندھ میڈیکل کالج، پروگرام ڈائریکٹر پروفیسر فرح جاوید کو ان کی قیادت پر مبارکباد دی اور ان فیکلٹی ممبران اور شعبہ جاتی سربراہان کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے ایچ ای سی کے معیار پر پورا اترنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ملک بھر سے سے مزید