اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیٹ آفس اسلام آ باد نے سرکاری رہائش گاہوں کے حصول کی در خواستوں کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردی ہے۔ خواہش مند سر کاری ملا زمین اسٹیٹ آفس کی ویب سائٹ پر جا کر جنرل ویٹنگ لسٹ میںا پنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ڈی جی اسٹیٹ آفس عبید الدین نے بتایا کہ یکم جولائی 2025سے جنرل ویٹنگ لسٹ کے اندراج کے فارم مینوئل طریقے سے آر اینڈ آئی میں جمع کرانے کا عمل بند کردیاگیا ہے۔ا نہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطا بق ڈیجٹلائزیشن کو اپنا یا جا رہا ہے ۔ اس سے الاٹمنٹ کے عمل میں شفافیت آئے گی۔سر کاری رہائش گاہوں کیلئے در خواست دینے کے عمل کو آ سان بنادیاگیا ہے۔