• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی کو بی ایس انفارمیشن سیکورٹی انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کی اجازت مل گئی

کراچی (سید محمد عسکری) داؤد یونیورسٹی کو پاکستان انجینئرنگ کونسل سے بی ایس انفارمیشن سیکورٹی انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت اور ویژنری قیادت کی وجہ سے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی ) نے بی ایس انفارمیشن سیکورٹی انجینئرنگ پروگرام کو موسم خزاں 2025 ء سے شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ پی ای سی کے زیرو وزٹ کے بعد سامنے آیا۔ اس پروگرام کے تحت سالانہ 100 طلباء (دو سیکشنز میں 50، 50) کو داخلہ دیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید