• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرندہ ٹکرانے سے کراچی میں گراؤنڈ غیرملکی طیارہ استنبول روانہ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی ایئرپورٹ سے روانگی کے وقت پرندہ ٹکرانے سے فنی خرابی کا شکار طیارہ 6دن بعد منزل استنبول روانہ ہو گیا. ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جمعہ کو کراچی سے استنبول روانگی کے وقت پرواز ٹی کے 709سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔ ایئر بس اے 330ترکش طیارے سے ٹیک اف کے دوران پرندہ ٹکرایا تھا۔ پائلٹ ٹیک آف منسوخ کرکے طیارے کو فوری طور پر ٹیکسی وے پر لے آیا تھا۔ معائنہ کے دوران طیارے کے انجن سے پرندے کے پر ملے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید