• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، سویڈن ارکان قومی اسمبلی

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ ) سفیر پاکستان سویڈن و فن لینڈ ڈاکٹر ظہور احمد کی دعوت پر سفارت خانہ پاکستان میں سویڈن کی مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کی آمد ،اس خصوصی ملاقات میں سویڈش رکن قومی اسمبلی جمال الخاج ،سویڈش رکن قومی اسمبلی جوہان بوسر،سویڈش رکن قومی اسمبلی جوکم سینڈل ،سویڈش رکن قومی اسمبلی پرآرنے ئوکرسن اور پاکستانی کمیونٹی کی سماجی شخصیت کونسلر ایڈووکیٹ شفقت کھٹانہ شامل تھے ۔ملاقات میں پاکستان اور سویڈن کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا جب کہ دونوں ملکوں میں اقتصادی، تعلیمی، پارلیمانی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے حوالےسے گفتگو کی گئی۔ سویڈش ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن اور پاکستان کے درمیان دیرینہ سفارتی، تجارتی و معاشی تعلقات ہیں جب کہ سویڈن، پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے اپنی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن یورپی یونین کا اہم ملک ہے،پاکستان، سویڈن کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اراکین پارلیمنٹ دونوں ملکوں کی عوام کو قریب لانے اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

یورپ سے سے مزید