• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری مسرت کے صاحبزادے واجد علی رشتہ ازدواج میں منسلک

راچڈیل (نمائندہ جنگ)اوورسیز آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین مانچسٹر کے بزنس مین چوہدری مسرت کے صاحبزادے واجد علی سابق چیف جسٹس قاسم خان کی بیٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ شادی کی تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبان،صنعتی ، کاروباری شخصیات کے علاوہ سماجی وسیاسی افراد بھی شریک ہوئے۔مہمانوں نے چوہدری مسرت کو ان کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد پیش کی ہے، اس موقع پرچوہدری مسرت کو بیٹے کی شادی پر برطانیہ میں مقیم سولیسٹر، بیرسٹرز ، صنعتی اور کاروباری شخصیات نے بھی مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ چوہدری مسرت نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے اظہار تشکرکیا ہے ۔
یورپ سے سے مزید