• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معصوم بچے کی کیڑے سے بات کرنے کی کوشش نے دل پگھلا دیے


بچوں کی معصومیت ہر کسی کو پسند ہوتی ہے جسے لوگ ویڈیوز اور تصویروں کی شکل میں ہر وقت قید کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر غصیلے لوگوں کا موڈ بھی اچھا ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک بہت ہی پیارا اور معصوم سا بچہ سڑک پر چلنے والے کیڑے سے بات کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے اس کو اب تک 1 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید