• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں خلیل احمد کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب کا انعقاد

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریاکی معروف سماجی و سیاسی شخصیت پی ٹی آئی آسٹریا کے سابق صدر حاجی میاں خلیل احمد کی صاحبزادی کے رسم نکاح کی تقریب کا انعقاد سالزبرگ میں کیا گیا جس میں کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان، یورپ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات اور پاکستان کے معروف قاری الحاج سید صداقت علی نے پاکستان سے شرکت کی۔تقریب کا آغاز سید قاری صداقت کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تلاوت قرآن پاک کے بعد سید قاری صداقت علی ،غلام مصطفی نعیمی اور شہر یار خان نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی ۔اس سے قبل میاں خلیل احمد کی صاحبزادی اپنے خاندان اور دولہا کے ساتھ تقریب میں پہنچے تو ان کا استقبال کیا گیا اور پھول پیش کرتے ہوئے تقریب میں خوش آمدید کہا۔سید قاری صداقت علی نے میاں خلیل احمد کو اور ان کے خاندان کو بیٹی کے نکاح کے فرض کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دیار غیر میں نکاح کےموقع پر زکر محفل کا انعقاد سنت رسولﷺاور ہماری نئی نسل کیلئے اس طرح کی تقریب منعقد کرنا اہم ہے ۔چوہدری اظہر ورک نے بھی میاں خلیل احمد کی بیٹی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔تقریب کے آخر میں میاں خلیل احمد نے شرکاء کا بیٹی کے نکاح میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔
یورپ سے سے مزید