لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 8کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کو سراہا۔سوشل میڈیا پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ایک اور آفریدی پاور ہٹنگ کررہا ہے۔شاہین آفریدی 15 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں لاہور قلندرز نے چھ وکٹ پر 200رنز بنائے تھے۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میچ سنسنی خیز رہا۔انہوں نے پی ایس ایل کے کا میاب انعقاد پر پی سی بی چیئرمین، سندھ اور پنجاب کے وزیر اعلی،پولیس،ضلعی انتظامیہ اورتماشائیوں کو مبارک باد دی ۔