• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طب کی تعلیم کے نصاب میں فنون عامہ کے مضامین بھی شامل کیے جائیں، ڈاؤ یونیورسٹی سمپوزیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں دوروزہ بین الاقوامی سمپوزیم 2023 کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے زور دیا ہے کہ طب کی تعلیم کے نصاب میں فنون عامہ کے مضامین بھی شامل کیے جائیں تو نہ صرف طبی تعلیم کی افادیت بڑھے گی بلکہ اس سے طالب علموں کو عملی زندگی میں مریضوں کے مسائل سمجھنے میں مدد ملے گی۔ "بریجنگ دا گیپ بیٹوین فاؤنڈیشنل ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سائنسز پریکٹیسز اینڈ فیوچر ڈائریکشنز" کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم کے مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے سربراہ پروفیسر طارق رفیع تھے جبکہ مہمان اعزازی وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی کے علاوہ معروف ملکی و غیر ملکی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید