• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاء کالجز کے طلباء کا اجلاس، امتحانات مقررہ وقت پر لینے کا مطالبہ

کوئٹہ ( پ ر)لاء کالجز کے طلباء کا مشترکہ اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔ اجلاس میں سٹی لاء کالج، نیشنل لاء کالج، زرغون لاء کالج کے طلبا نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں پشتونخوانخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا کے زونل ڈپٹی آرگنائزر ہارون موسیٰ خیل اور ڈپٹی آرگنائزر دلبر خان ازل نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پرائیویٹ لاء کالجز کے طلباء اور کالجز کے مسائل کو زیر غور لایا گیا ۔ اجلاس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ، کنٹرولر امتحانات مختلف لاء کالجز کے طلبا مشکلات کو حل کرنے کیلئے فوری طو رپر اقدامات اٹھائیں کیونکہ سالانہ امتحانات اپنے مقررہ وقت پر نہیں لئے جارہے اور رزلٹ میں بلا وجہ تاخیر کی جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں طلباء کی جانب سے درخواست دیکر اس کی نشاندہی اور مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود یونیورسٹی امتحانات لینے سے قاصر ہے امتحانات اپنے مقررہ وقت پر نہ لینے کی وجہ سے طلبا کو اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے اور بے سروسامانی کی کیفیت سے گزررہے ہیں ۔بیان میں واضح کیا گیا کہ طلبا کو احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور نہ کیا جائے اور سیشن 2020-2024 اور سیشن 2021-2025 کے امتحانات اپنے مقررہ وقت پر لیئے جائیں تاکہ طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے۔
کوئٹہ سے مزید