• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوانسال لڑکی کو قتل کر کے ٹکڑے نالہ لئی کنارے پھینک دیئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نامعلوم جوانسال لڑکی کو قتل کرنے کے بعد جسم کے ٹکڑے کر کے نالہ لئی کنارے پھینک دیئے گئے۔ ایچ آئی یو تھانہ گنج منڈی کے تفتیشی افسر محمد ریاض نے بتایا کہ اتوار کو ڈھوک دلال چونگی نمبر 4کے قریب نالہ لئی کے کنارے انسانی جسم کے تقریباً 22ٹکڑے ملے جو مختلف شاپروں میں ڈال کر وہاں پھینکے گئے تھے، محلہ کے بچوں نے انسانی اعضاء دیکھ کر شور مچایا جس پر ایک محلہ دار نے پولیس کو اطلاع دیدی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور ریسکیو 1122اور پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی عملے کو بھی بلا لیا گیا۔ ریسکیو عملے نے پولیس کے ہمراہ انسانی اعضاء اکٹھے کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کئے جہاں پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق انسانی اعضاء پانچ سات روز پرانے اور کسی لڑکی کے لگتے ہیں جس کی عمر 16سے 22سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔ لڑکی کا سرغائب ہے جبکہ اسکے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے فنگر پرنٹ لے لئے گئے ہیں جنہیں شناخت کیلئے نادرا آفس بھجوایا جائیگا۔ تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کر لیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید