• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) گجرات سے اسلام آباد یونیورسٹی میں تعلیم کیلئے آنیوالا نوجوان لاپتہ ہو گیا۔ مدعی محمد انور ساکن کھوار خرد تحصیل سرائے عالمگیر نے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کو درخواست دی کہ میرا بھتیجا محمد عزیز شوکت ولد شوکت محمود نے 16فروری اقراء یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ 21فروری کو اس نے 16ہزار منگوائے‘ اسے 32ہزار بینک اکاؤنٹ میں بھجوا دیئے جس کے بعد اس کا موبائل نمبر آف ہو گیا۔ 14مارچ کو عزیز شوکت کے زونگ نمبر پر کال کی جو اٹینڈ نہ ہو سکی‘ اسکے بعد کسی نمبر پر رابطہ نہ ہوسکا۔
اسلام آباد سے مزید