• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثنا، مریم نواز تماشا لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے، تحریک انصاف

لاہور (خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر اعظم خان نیازی نے کہا ہےکہ راناثناء اللہ، مریم نواز تماشا لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، لندن پلان کے تحت شہباز سرکار انتقامی کارروائی میں لگی ہوئی ہے،رانا ثناءاللہ جیسے دہشت گردوں سے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔لاہورکے صدرشیخ امتیاز محمود،زبیر نیازی اور اویس یونس نے زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تمام عہدے داران اور کارکنان مینار پاکستان میں تاریخ سازجلسہ کے لیے بھرپور تیاری کریں، ایک بار پھر نئی سیاسی تاریخ رقم ہو گی، ملک کے اصل دہشت گرد لندن اور جاتی امرا میں بیٹھے ہیں، زمان پارک میں جو سفاکیت اور بربریت ہوئی اس کے ذمہ دار نواز شریف، مریم نواز ،آئی جی پنجاب، محسن نقوی اور رانا ثناء اللہ ہیں۔ مرکزی رہنماؤں مسرت جمشید چیمہ اورجمشیداقبال چیمہ نےایک بیان میں کہا کہ زمان پارک میں آپریشن کی آڑ میں دہشتگردی اور اسلام آباد میں جو بربریت کی گئی اس پر عالمی تنظیموں نے مذمت کی ۔ چوروں نے غریب کو مفت آٹا کیا دینا ہے، آٹا مارکیٹ سے ہی غائب کر دیا گیا۔ ، پرچون میں آٹا150روپے کلو پر بھی نہیں مل رہا ۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 75سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح 46 فیصد تک پہنچ چکی۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کے گھرپولیس چھاپوں کی بھی شدیدمذمت کی۔
لاہور سے مزید