• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی صورتحال تشویشناک، جماعت اہلحدیث

لاہور(خبرنگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع القدس چوک دالگراں میں کشمیری رہنماؤں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی نے کہاہے کہ ملک اس وقت کسی قسم کے سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
لاہور سے مزید