لاہور(خبرنگار)پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک کرامت علی نے کہا ہے کہموجودہ فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو مسترد کرنا ہوگا۔ملک میں کمر توڑ مہنگائی ،بیروزگای ، بد امنی ،کرپشن سمیت تمام مسائل کرپت قیادت و فرسودہ نظام کا نتیجہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد ، لاہور ،اوکاڑہ اور ساہیوال سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔