• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کے عروج اور پاکستان روپے کے زوال کا سفر مسلسل جاری ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں 1 ڈالر 2 روپے 24 پیسے منہگا ہوکر 284 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 285 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں کاروبار کا ملا جلا رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 139 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 190 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 41 ہزار 329 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید