• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی خوش باش قوم کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

واشنگٹن(ٹی وی رپورٹ)دنیا بھر کے سب سے خوش باش اور مطمئن قوموں کی فہرست میں فن لینڈ مسلسل چھٹے سال بھی اوّل نمبر پر ہے جبکہ پاکستانیوں نے خوش اور مطمئن رہنے میں بھارتیوں کو مات دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے سب خوش باش ممالک کی فہرست برائے سال 2023 جاری کردی گئی۔ اس سال بھی فن لینڈ نے اپنا پہلا نمبر برقرار رکھا اور مسلسل چھٹے سال بھی سب سے خوش باش قوم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوسرے نمبر پر ڈنمارک اور تیسرے پر سوئٹزر لینڈ ہے۔ سروے میں پاکستان کا نمبر 103 واں ہے جبکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت 136 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی ذہنی طور پر بھارتیوں سے زیادہ خوش اور مطمئن ہیں۔ دنیا کی سب سے ناخوش اقوام میں دہائیوں سے جنگ زدہ ملک افغانستان کا نمبر پہلا ہے جس کے بعد زمبابوے اور روانڈا کا نمبر آتا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا کے خوش باش اقوام کی درجہ بندی وہاں رہنے والے عوام میں امید، انسانی صلاحیت اور زندگی پر ماحول کے اثرات کی بنیاد کی جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید