• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں سکھوں نے بھارتی مشن سے پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، بھارت کا احتجاج

لندن(این این آئی)برطانیہ میں خالصتان کے حامی کارکن لندن میں بھارتی مشن میں داخل ہوئے اوربھارتی پرچم اتار کر اس کی جگہ خالصتان کا پرچم لہرا دیا اس اقدام پر بھارت نے احتجاج کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ برطانوی حکومت واقعے میں ملوث افراد کی شناخت، گرفتاری اور مقدمہ چلانے کےلیےفوری کارروائی کرے۔ رپورٹ کے مطابق خالصتان کے حامی کارکنوں نے ہائی کمیشن کے احاطے میں امرت پال سنگھ کا پوسٹر اٹھا کر خالصتان زندہ بادکےنعرےلگائے ، اندرون اور بیرون ملک سکھ کاز کے لیے بڑھتی ہوئی حمایت سے پریشان بھارتی حکومت تازہ ترین اقدام سے بھارت میں برطانیہ کے سفارت کارکو دفتر خارجہ طلب کرنے پر مجبور ہوئی اوران سے خالصتانی کارکنان کے بھارتی ہائی کمیشن میں داخلے اوربھارتی پرچم کی جگہ خالصتانی جھنڈا لہرانے پر وضاحت طلب کی۔شرمندگی دور کرنے کی کوشش میں بھارت نے برطانوی سفارت کار کو بتایا کہ ان کے ملک میں بھارتی سفارتی احاطے اور عملے کی حفاظت کے بارے میں برطانوی حکومت کی کوتاہی ناقابل قبول ہے ۔ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اتوار کے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت، گرفتاری اور مقدمہ چلانے کے لیے فوری کارروائی کرے گی اور ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے گی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں خالصتان کے حامی کارکنوں کو ہائی کمیشن کے احاطے میں خالصتان زندہ باد کے نعرے لگاتے سنا گیا۔ انہوں نے خالصتان کے حامی اور سکھ رہنما امرت پال سنگھ کا پوسٹر اٹھا کر بھارت مخالف نعرے بھی لگائے۔
اہم خبریں سے مزید