• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کا خطرہ ،صفائی کے معاملے میں کوتاہی نظر نہیں آنی چاہیے، کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح شہرکی مختلف یونین کونسلز اور بعد ازاں پیر ودھائی جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے یونین کونسلز ʼ22ʼ23ʼ24ʼ74ʼ75،21کا دورہ کرکے سڑکوں اور مختلف گلیوں میں پیدل چل کر صفائی کا جائزہ لیا اور شہریوں سے صفائی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔کمشنر نے کہا کہ نالیوں کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ کمشنر نے خالی پلاٹوں کی نشاندہی اور مالکان کو پلاٹوں کی صفائی کے لیے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ کہیں بھی صفائی کے معاملے میں کوتاہی نظر نہیں آنی چاہیے۔کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے سی ای او کو سڑکوں اور گلیوں سے بلڈنگ مٹیریل ہٹانے کے علاوہ آوارہ کتوں کو مارنے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر نے پیر ودھائی جنرل بس سٹینڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔دریں اثنا فوجی کالونی پیرودھائی و گردونواح میں صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی ملک ظہیر اعوان نے کہا کہ اس وقت پورا شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکریڑی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مستقل بنیادوں پر صفائی کروانے کا حکم دیں۔
اسلام آباد سے مزید