• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈ راوینز انتخابات، طیب حسین رضوی صدر، سلطان ناصر سیکرٹری منتخب

لاہور (خبرنگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں اولڈ راوینز یونین کے انتخابات۔نئی ایگزیکٹو کمیٹی منتخب،صدر کی نشست پر سیدطیب حسین رضوی کامیاب،جبکہ ساجد عطاء گورایا سینئر نائب صدر،شہاب بشارت بھٹہ نائب صدر (مرد)،ڈاکٹر حلیمہ آفریدی نائب صدر (خواتین)،سلطان ناصر سارویا سیکرٹری جنرل،ذوہیب سلیم بٹ اور سعدیہ سرور جوائنٹ سیکرٹیرز کی نشست پرمنتخب۔ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں پر ڈاکٹر ابرار الہیٰ ملک،محمود سعید ران،میاں سہیل انور،سید طاہر حسین،حافظ محمد نگار احمداورمحمد عمار سلیم کامیاب ہوئے،نتائج کا اعلان الیکشن کمیٹی نے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے نئی منتخب ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد پیش کی۔وائس چانسلرکاکہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نئی ایگزیکٹوکمیٹی اساتذہ و انتظامیہ کے شانہ بشانہ یونیورسٹی کی ترقی میں کردار ادا کرے گی۔
لاہور سے مزید