• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دشمنوں کی سازشیں ناکام، تمام قومیں متحد ہورہی ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان دشمنوں کی سازشیں ناکام اور ایم کیو ایم کے سائے تلے تمام قومیں متحد اور منظم ہورہی ہیں، ہم سب مل کر پورے پاکستان میں نئے جذبے اور طاقت کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے اور مظلوم عوام کو ان کے جائز حقوق دلوانے اور پاکستان کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم کےمرکز بہادر آباد میں محمد خان اکاخیل کی سربراہی میں مدینہ کالونی، سہراب گوٹھ اکاخیل برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفد سے ملاقات میں کہی ، وفد میں قاری شعیب اکاخیل، شاہ محمود اکاخیل اور دیگر شامل تھے ،اس موقع پر محمد خان اکاخیل سمیت درجنوں افراد نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا اور ایم کیو ایم کو18 مارچ کے جلسے کی کام یابی پر دلی مبارک باد پیش کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید