• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں رواں برس ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے ہونیکا امکان

کراچی (جنگ نیوز) بھارت میں رواں برس شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 10 ٹیموں کا ٹورنامنٹ ممکنہ طور پر پانچ اکتوبر سے 19نومبر تک کھیلا جاسکتا ہے، فائنل احمد آباد اسٹیڈیم ہوگا۔ میچز کیلئے12 وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ 46 روزہ ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 48میچز کھیلے جائینگے۔ عام طور پر آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ایونٹ سے ایک برس کردیتی ہے تاہم اس بار اسے بھارتی حکومت سے ٹیکس سے استثنیٰ اور پاکستان ٹیم کیلئے ویزوں کے اجرا کیلئے کلیئرنس درکار ہے ۔ ورلڈکپ براڈ کاسٹنگ سے آئی سی سی کو 533.29ملین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، بھارتی ٹیکس حکام نے گذشتہ برس کہا تھا کہ وہ 20فیصد ٹیکس لگائیں گے جو بغیر سرچارجز کے اندازے کے مطابق 116 .47ملین ڈالر تک ہوسکتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید