• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ٹی 20 لیگ، پاکستانی کرکٹرز بھارتی فرنچائزز ٹیموں میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اس سال جولائی میں امریکا میں ہونے والی امریکن کرکٹ لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں سے چار ٹیموں کی فرنچائز بولی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سمیت دیگر دوبھارتی بزنس ہاؤسز نے خرید ی ہیں۔ڈرافٹنگ کی تقریب کی مہمان خصوصی خاتون رکن کانگریس شیلا جیکسن لی تھیں جنہوں نے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ اور لیگ کے انعقادکے اہم کردار پاکستانی امریکی بزنس ٹائیکون تنویر احمد کو کانگریس کی تعریفی سند بھی پیش کی۔میجر لیگ کرکٹ میںپاکستانی حماد اعظم اور احسان عادل ممبی انڈین کی فرنچائز ممبی انڈین نیوریاک، سمیع اسلم ٹیکساس سپرکنگز ، سیف بدر،شاہ رخ کی لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز، سعد علی اور مختار احمد واشنگٹن فری ڈم کی نمائندگی کریں گے۔ میجر کرکٹ لیگ کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا۔ اس بات کا اعلان ہیوسٹن میں افتتاحی سیزن کی ڈرافٹنگ کیلئے منعقدہ تقریب میں کیا گیا ۔ آسٹریلیا کے ایرون فنچ اورمارکس اسٹوئنس سان فرانسسکو، جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر انرچ نورکیا اور سری لنکا کے لیگ بریک بولر ونندو ہاسارنگا واشنگٹن کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ جنوبی افریقاکے کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش نے سیاٹل سے معاہدہ کیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید