• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی و سماجی نمائندوں کی ویڈیو جرنلسٹ فورم کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کا عزم

پشاور ( لیڈی رپورٹر) ویڈیو جرنلسٹ فورم کی نو منتخب کابینہ کی کامیابی پر پشا ور کی سیاسی ،سماجی اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں مبارکبا ددی گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں مبارکباد کیلئے مہمانوں کا تانتا بندھا رہا ۔ گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کی ترجمان ثمر ہارون بلور،وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ملک مہر الہٰی ،تاجر انصاف کے صدر حاجی شاہد خان اور موبائل مارکیٹ کے تاجر خلیل خان نے نو منتخب کابینہ نے ویڈیو جرنلسٹ فورم کاشان ارشد،اور ان کی پوری کابینہ کو مبارکباد دی اور ہار پہنائے اس موقع پر انھوں نے ویڈیو جرنلسٹ سے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ ویڈیو جرنلسٹ کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گےاس موقع پرپشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک ۔جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی ‘نائب صدر پریس کلب رضوان شیخ اورسابق صدر ایم ریاض نے نئے منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور ہار پہنائے۔
پشاور سے مزید