• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آئندہ ماہ تاشقند میں

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کی صورتحال اور بعض متنازعہ امور کے موضوع پر مذاکرات کیلئے افغانسان کے ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 13 اپریل کو ازبکستان کے شہر تاشقند میں ہوگا، جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں دنیا کے کسی بھی ملک کی جانب سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو ابھی تک تسلیم نہ کئے جانے کے عوامل اور محرکات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید