• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان نے شرمین عبید چنائے کیخلاف پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اداکار فیروز خان نے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کے خلاف پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائےکو ادا کار فیروز خان پر تنقید مہنگی پڑگئی ۔فیروز خان نے شرمین عبید کے خلاف پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ہتک عزت کے دعوے میں موقف اختیار کیا گیا کہ شرمین عبید چنائےنے جھوٹی مہم چلا کر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا، عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر شرمین عبید چنائے سے جواب طلب کرلیا۔فیروز خان کی جانب سے کہا گیا کہ شرمین عبید چنائے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی مہم چلائی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ شرمین عبید کے ٹوئٹر ہینڈل سے میرے خلاف گھریلو تشدد میں ملوث ہونے سے متعلق ٹوئٹ کی گئیں، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شرمین عبید چنائے معافی مانگیں یا پانچ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں ۔
اہم خبریں سے مزید