• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکش کمیشن،ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس میں شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر دئیے۔ پی ٹی آئی کی گواہان کو طلب کرکے جرح کرنے ،سکروٹنی کمیٹی اور بینک افسران پر جرح کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی]چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات پر 20 دسمبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنیکیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ سماعت میں چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کا کیا بنا؟ ہائی کورٹ نے کیا فیصلہ دیا؟پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سننے کی ہدایت کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا گیا، اب اس کیس کو آگے بڑھاتے ہیں، دلائل کے لیے 6 ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا، 23 اگست کو کارروائی شروع کی گئی، اب تو 6 ماہ سے زیادہ وقت ہوچکا ہے، اس طرح تو معاملات نہیں چل سکتے، بیرون ملک سے ریکارڈ منگوانے کے لیے وقت مانگا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی گواہان کو طلب کرکے جرح کرنے کی درخواست مسترد کردی، اسکروٹنی کمیٹی اور بینک افسران پر جرح کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید