• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اسلم کی موت کی افواہوں پھیلانے پر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا شدید ردِعمل

نامور اداکار محمود اسلم کی موت کی افواہ پر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکار محمود اسلم کی موت افواہیں زیر گردش تھیں جن کی خود انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے تردید کی ہے۔

تاہم اب ان افواہوں پر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ایسی خبریں پھیلانے والوں کو پوچھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، میری خود محمود اسلم سے بات ہوئی ہے وہ خیرت سے ہیں۔

ساتھ میں شگفتہ اعجاز نے مداحوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ جہاں بھی اس طرح کی خبر پڑھیں وہ اسے رپورٹ کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید