• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی نگران وزیر خوشدل خان ملک نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ان کا خاندانی مشن ہے وہ وزیر ہوں یا نہ ہوں عوام کی بے لوث خدمت خاندانی مشن کو جاری رکھیں گے۔ علاقہ کے مسائل حل کرنے اور عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ خوشدل خان ملک نےاکبر پورہ میں اپنی رہائش گاہ پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے لوگوں نے انہیں اور ان کے خاندان کو جو عزت دی ہے و ہ اسے کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے عوام کے مسائل و مشکلات حل کروانے کے سلسلے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے پر انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی ہے
پشاور سے مزید