لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے رمضان المبارک کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عبادات اور دعاؤں کی گھڑیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلامیان پاکستان وطن کی خیر و سلامتی،استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کریں ،مستحقین کی مدد دینی و انسانی فریضہ ہے ۔دعا قضائے حاجات کی چابی اور ہر عبادت کا مغز ہے۔اللہ رب العزت کو مناجات کرنے والے بندے بہت عزیز ہیں۔