• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کیلئے ٹریفک پلان جاری ایمرجنسی اسکواڈ بھی تشکیل

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کیلئے پلان جاری کر دیا، مجموعی طور پر 140 انسپکٹرز اور 02 ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، رمضان بازاروں میں بھی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے ، سی ٹی او لاہو نے بتایاکہ افطار کے وقت ٹریفک کی موثر روانی کیلئے ایمرجنسی اسکواڈز بھی تشکیل دئیے گئے ہیں رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 24 فوک لفٹرز، 2 بریک ڈاؤنز تعینات ہمہ وقت موجود رہیںگے۔