• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر ملنے والے تمغۂ امتیاز کو اپنے والدین کے نام کردیا۔

بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر کل صدر عارف علوی سے تمغۂ امتیاز وصول کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔

بسمہ معروف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، یہ ایوارڈ اپنے والدین خاص طور پر والد کے نام کرتی ہوں جو ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہے‘۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کرکٹرز اور مداحوں نے بسمہ معروف کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو گورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید