• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں پولیس اور گینگ کا تصادم، 13 افراد ہلاک

ریو ڈی جنیریو(نیوزڈیسک)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو کے ساحلی علاقے میں گینگ لیڈر کی گرفتاری کیلئے کی جانی والی کارروائی کے دوران پولیس اور گینگ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق چھاپہ مار کارروائی پولیس کو انتہائی مطلوب گینگ لیڈر لیونارڈو کوسٹا کے علاقے میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن میں ہیلی کاپٹرز اور مسلح گاڑیوں کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے چھاپے کے دوران گینگ نے پولیس سے تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں تقریباً تمام افراد مشتبہ مجرم تھے جبکہ تصادم کے دوران شمالی ریاست پارا میں کئی پولیس اہلکاروں کے قتل اور منشیات کے کاروبار میں ملوث گینگ لیڈر لیونارڈو کوسٹا بھی ہلاک ہو گیا ہے۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ریو ڈی جنیریو کو جرائم پیشہ عناصر کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیںبننے دینگے۔پولیس کے مطابق تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید