• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ کی جانب سے تقریب

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے فریز لینڈ کمپینا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہائین شوماخر اور کنزیومر ڈیری فریز لینڈ کمپینا کے صدر روئل فان نیربوس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں چین کے سفیر تان جیان، سعودی عرب کے سفیر زیادالعطیٰ، تھائی لینڈ کے سفیر چتری ارچجنانون، ترکیہ کے سفیر سیلچوک اونال اور برطانوی سفیر جونا روپر نے شرکت کی۔ سفیرسلجوق مستنصر تارڑ نے فریز لینڈ کمپینا کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو سراہا اور اس خواہش کااظہار بھی کیا کہ فریز لینڈ کمپینا مستقبل میں ایسی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دے گی۔ ہائین شوماخر اب یونی لیورکے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ سفیرسلجوق مستنصر تارڑ نے یونی لیور کی پاکستان میں سرمایہ کار ی اور مستقبل میں ہائین شوما خر کی سربراہی میں مزید مواقعوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
یورپ سے سے مزید