• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

170 ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی، 3 دکانیں سربمہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہ رمضان میں نا جائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم کے دوران تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں قیمتیں چیک کی گئیں، کمشنر آفس اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر تمام اضلاع میں170 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئ ،ضلع جنوبی میں تین دکانیں سر بمپر کی گئیں ، اور دس لاکھ 81 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا بتیس پولٹری والوں کے خلاف ایک لاکھ ستر ہزار گیارہ ،گروسری والوں پرایک لاکھ اکیس ہزار، آٹے کے سولہ دکانداروں پر ایک لاکھ پچاس ہزار، چونتیس دودھ فروشوں پر ایک لاکھ 87 ہزار، پچیس فروٹ فروشوںپر 81 ہزار اور گوشت فروشوں پر ایک لاکھ 61 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید