کراچی (پ ر)کچھی کمہار خدمت خلق ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام و خدمت خلق ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں پانچ سینٹرزکے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک عظیم الشان میگا تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیاجہاں کامیاب طلبہ میں سرٹیفکیٹس‘لیپ ٹاپ اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔تقریب میں مہمان خاص روٹری انٹرنیشنل کلب سندھ و بلوچستان کے گورنر شکیل قائم خانی ودیگر نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خدمت خلق ویلفیئر کے صدر محمد رفیق مارا نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی مقصد کے تحت ادارہ مسلسل خدمت انجام دے رہا ہے۔