کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متنازع سمری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عاشقان رسولؐ کے مذہبی جذبات مجروح کرنے اور اہلسنت کے مقدس مزارات کی مذہبی شناخت تبدیل کرنے کی خطرناک سازش قرار دیا ہے،پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری،مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیدنا حضرت عبداللہ شاہ غازی،حضرت قطب عالم شاہ بخاری اور حضرت غالب شاہ بخاری سمیت اولیاء کرام کے مزارات صدیوں سے اہلسنت و عاشقان رسولؐ کے روحانی مراکز ہیں اور ان سے اہلسنت کی عقیدت و محبت وابستہ ہے،لہذا ان مقدس مقامات کے انتظامی معاملات کسی غیر متعلقہ یا متنازع گروہ کے حوالے نہیں کیے جا سکتے۔