• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس 50 روز سے اغوا 6 بچوں کی ماں کو بازیاب نہ کراسکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)6 بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر اغواء ہوئے 50 روز سے زائد گزر جانے کے باوجود پولیس بازیاب نہ کراسکی، لیاقت اشرف کالونی گلی نمبر1 ،محمود آباد کی رہائشی 50سالہ میر زادی زوجہ محمد بخش یکم اپریل 2026کو کام پر گئی تھی اس کے بعد گھر واپس نہیں آئی ،پولیس نے خاوند محمد بخش کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی اور اغواء میں ملوث بلال نامی ملزم کو گرفتار کیا جس نے پولیس کو بتایا ہے کہ میر زادی پنجاب میں ہے تاہم پولیس مغویہ کو بازیاب نہ کرسکی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید