• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ترقیاتی منصوبے سیاسی مفادات کا ذریعہ بن چکے ہیں، الطاف شکور

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے عوامی خدمت کے بجائے کمیشن، اقرباپروری اور سیاسی مفادات کا ذریعہ بن چکے ہیں ، گھوٹکی میں زیر ِ تعمیر پل کے گرنے سے لے کر کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں ناقص کارکردگی پر ٹھیکیدار کی معطلی تک سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر جاری بدعنوانی عوام کے لئے ایک مسلسل عذاب بن چکی ہے، حکمران سیاستدانوں اور اعلیٰ بیوروکریسی کی ملی بھگت سے ایک ایسا منظم کرپشن سسٹم قائم ہو چکا ہے جو قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹ رہا ہے، منصوبہ بندی سے لے کر ٹینڈرنگ، تعمیرات اور ادائیگیوں تک ہر مرحلے پر بے ضابطگیاں موجود ہیں، جبکہ نگرانی کا نظام مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید