• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلے، سلطان شاہ گینگ کے کارندے سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس آئی یوپولیس نے خفیہ اطلاع پر کورنگی کازوے شاہراہ بھٹو کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بدنام سلطان شاہ گینگ کے ملزم الطاف حسین عرف فوجی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 9 ایم ایم پستول برآمد کرلیا ، جبکہ دو ساتھی زاہد حسین اور سید حیدر علی شاہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتارملزم خیرپور، سکھر، کراچی اور جامشورو سمیت دیگر اضلاع میں متعدد ڈکیتیوں میں ملوث ہے،گینگ بینکوں سے رقم نکلوانے والے افراد کو نشانہ بناتا تھا ، گینگ خیرپور میں سابق ایم پی اے نواب خان وسان کے سسر کو بھی لوٹ چکا ہے،گینگ کا سرغنہ سلطان شاہ اور اس کا بیٹا تقریباً ایک سال قبل سکھر پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے تھے، دریں اثنا لیاقت آباد تین ہٹی پل ندی کے قریب مبینہ مقابلہ کے بعد 2زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت احسن اعجاز، اور محمد انس واحد جبکہ تیسرے ملزم کی شناخت نصیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9MM پستول ، 30 بور پستول ، 3 موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل نمبر MHD-1721 برآمد کرلی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید