• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرزا آدم خان روڈ لیاری کی تعمیر رکنے سے لاگت 1 ارب سے تجاوز کرگئی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)مرزا آدم خان روڈ لیاری کی تعمیر رکنے سے لاگت 1 ارب سے تجاوز کرگئی ،لیاری میں گارڈن سے بکرا پیڑی تک مرزا آدم خان روڈ کی ازسرنو تعمیر کیلئے کئی ماہ سے کھدائی کرکے ملبے ڈھیر لگا دیئے گئے ہیں۔ جس سے ہیوی ٹریفک کو گزرنے میں شدید دشواری پیش ارہی ہے ٹوٹے ہوئے روڈ پر کئی مقامات پر سیوریج کا پانی آنے سے بڑے بڑے گڑھے پڑگئے ہیں۔ گاڑی چلنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ اس ٹیم نے موٹرسائیکل پر مشکل سفر کیا۔ اس دوران مکینوں نے بتایا کہ کھلے گٹروں اور گڑھوں میں جن میں کئی خواتین اور بچے گر کر زخمی ہوچکے ہیں۔ مٹی اور گرد و غبار کی وجہ سے علاقے میں بیماریاں پھوٹ رہی ہیں مکینوں کے مطابق دکھاوے کیلئے کام کے کرنے والے آنے ہیں۔ ویڈیوز تصویریں بنا کر چلے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر علاقے کے رکن صوبائی اسمبلی یوسف بلوچ نے اس نمائندے کو بتایا کہ جب سڑک تعمیر کے لیے سڑک کی کھدائی کی گئی تو سیوریج کی کا مسئلہ سامنے اگیا جس پر اس کا بجٹ الگ سے منظور ہو رہا ہے انہوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر 35 کروڑ روپے میں ہو رہی تھی مگر اضافی کام کی وجہ سے اب بجٹ ایک ارب تک پہنچ گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید