کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مجلس مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں میں ترامم کر کے ا س کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے ، آمرانہ اور کالے قوا نین کو آئیں کا حصہ بنا کر آمریت کو ہر طرح سے تحفظ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ جو پارٹی آئین بنانے کی چیمپئن بنی پھرتی ہے وہ آئیں کو تباہ کرنے کی ہر کوشش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی کوشش کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک کوشش یہ بھی ہورہی ہے کہ ووٹر کی عمر میں اضافہ کردیا جائے جس کا مقصد نوجوان وو ٹر کی تعداد کو کم کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ جو پارٹی اس گھنائونے عمل میں شریک ہوگی وہ ملک و قوم سے خیا نت کی مرتکب ہوگی۔