• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 نوجوانوں نے مبینہ خود کشی کرلی، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں 2 نوجوانوں نے پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ خود کشی کرلی ، ایک شخص کی لاش ملی ،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر خیرآباد الغازی ولاز کے قریب گھرسے 28 سالہ حسن ولد جاوید کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان نے مبینہ طورپرگلے میں پھندا لگا کر خود کشی کی ہے ، لانڈھی اولڈ مظفرآباد گیدڑ کالونی مسجد کے قریب گھر میں زہریلی چیز پینے سے 22 سالہ فیصل ولد انور زیب جاں بحق ہو گیا ، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے،پویس کے مطابق واقعہ مبینہ خود کشی کا معلوم ہوتا ہے ،کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی، پولیس نے جناح اسپتال منتقل کردیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر 35 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے، شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید