• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہل پارک کی پہاڑیاں کاٹ کر قبضے کی کوشش، تفصیلات طلب

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ہل پارک کی پہاڑیوں کو کاٹ کر قبضے کی کوشش، بلدیہ عظمیٰ کراچی کےمحکمہ لینڈنے متعلقہ افسران کو فوری سروے کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی جبکہ محکمہ پارکس سے بھی تفصیلات طلب کرلی گئیں، واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے ہل پارک کی اراضی پر قبضے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں جس پر علاقہ مکین احتجاج بھی کر رہےہیں، مکینوں کے مطابق بھاری مشینری سے ہل پارک کی پہاڑی کو کاٹ کر پلاٹ بنائے جارہے ہیں جس میں بااثر افراد ملوث بتائے جاتے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید