کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی سیکٹر11A لالا گل پارک کے قریب مکان اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، آگ کی اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائربریگیڈ کی ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی، شوہر 40 سالہ ارشد جھلس کر جاں بحق جبکہ بیوی 36 سالہ شائشہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ، فائر بریگیڈ کے عملے نے کچھ ہی دیر میں گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا ، اس دوران آتشزدگی میں گھریلو سامان خاکستر ہو گیا ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فوری طور پر گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔