• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی پالیسیوں نے رمضان المبارک کو زحمت بنادیا، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رمضان کریم رحمت کا مہینہ ہے مگر حکمرانوں کی پالیسیاں زحمت بنارہی ہیں،کے الیکٹرک کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پانا سوالیہ نشان ہے،پھل کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ روکنے اور ذخیرہ اندوزی کے خلا ف کوئی اقدامات نہیں کئے گئے،رمضان ہمیں برداشت،حقوق العباد ادا کرنے اور غریبوں کوخوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے،پاکستان سنی تحریک کے فلاحی ادارے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت مستحقین میں ہر سال کی طرح امسال بھی راشن تقسیم کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریبوں کو ریلیف دینے کے اعلانات دعوئے ہی ثابت ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت کے نظام کو نافذکرکے کرپشن،اقربای پروری،دہشتگردی ختم اور عوامی مسائل کو فوری حل کیا جاسکتا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید