کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ا اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے گودام میں آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچکر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم پرانا فرنیچر جل گیا، آتشزدگی کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔