• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اخلاقی و فحش حرکات میں ملوث 3 خواتین سمیت 6 افراد گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ساحل پولیس نے غیر اخلاقی و فحش حرکات میں ملوث 3 خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر خالی پلاٹ نزد ال آرمونیا سیلون ذوالفقار کمرشل فیز 8 ڈی ایچ اے کراچی پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے موقع پر موجود تین مرد اور تین خواتین کو غیر اخلاقی و فحش حرکات میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں حسنین،وقاص ،عامر ولد محمد فیاض،شمائلہ ،سمیرا اور بسمہ کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 91/2026بجرم دفعہ294/34 تعزیرات پاکستان تھانہ ساحل میں درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید