’ایران نے یورینیئم افزودگی میں کمی قبول کی مگر امریکا معاہدے سے پیچھے ہٹا‘
سینئر ایرانی قانون ساز و پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزاد نے کہا ہے کہ تہران نے خیرسگالی کے طور پر 450 کلو گرام افزودہ یورینیئم کو کم درجے تک لانے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم امریکا اس معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا۔۔